پنجاب پولیس کے افسروں کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ، مداح سب انسپکٹر کی آواز سن کر سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہو گئے

پیر 20 مارچ 2017 16:01

پنجاب پولیس کے افسروں کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو ..
ویب ڈیسک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء) سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران اور ماتحت عملہ بھی اونچی آواز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت پڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوئی جس نے سننے والوں کو سبحان اللہ کہنے پر مجبور کر دیا۔

یاد رہے کہ نعت خواں پولیس افسر وہی ہے جس نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل میچ کی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بس میں نعت پڑھی تھی۔ پولیس افسر کی بس میں پڑھی گئی نعت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین نے نعت پڑھنے والے پولیس آفیسر کی آواز کی داد دیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس والے کرپٹ نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

جیسے ہر جگہ اچھے بُرے لوگ ہوتے ہیں ویسے ہی اس محکمہ میں بھی اچھے بُرے ہر طرح کے افسران موجود ہیں جن میں اکثر کافی نیک دل اور خدا ترس ہوتے ہیں جو ایمانداردی سے اپنے فرائض انجام یتے ہیں۔

اس کے برعکس انہی افسران کے درمیان موجود چند کالی بھیڑوں نے پورے ڈیپارٹمنٹ کا نام بدنام کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نعت پڑھنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو پروفیشنل طور پر نعت خوانی میں آنا چاہئیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کی بہترین آواز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف سن سکیں۔ آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔