ْمری میں بین الاقوامی معیار کے زچہ وبچہ ہسپتال کی تعمیر کیلئے ڈیزائین کو حتمی شکل دی گئی

پیر 20 مارچ 2017 16:03

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے مری کی عوام کیلئے تعمیر وترقی کے حوالے سے کئے جانے والے وعدوں کی تکمیل کیلئے ایک بین الاقوامی معیار کے زچہ وبچہ ہسپتال کی تعمیر کیلئے ڈیزائین کو حتمی شکل دی گئی۔صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرورنے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ مری سے قومی اسمبلی کے رکن وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی زیر نگرانی جدید ترین سہولتوں سے مزین اس ہسپتال کی تعمیر سے نہ صرف مری کے عوام بلکہ لا تعداد زچہ وبچہ کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے گا ۔

اس طرح کارٹ روڈ لاری اڈہ کے قریب محکمہ صحت کے ریسٹ ہائوس گرین ویلا میں جلد ہی کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہسپتال کی تعمیر شروع کردی جائے گی،جس سے قریبی علاقوں خیبر پختونخواہ ملحقہ گلیات اور آزاد کشمیر سے آنے والے مریض بھی مستفید ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں میں ہسپتال کی تعمیر کے شروع کئے جانے پر اظہار مسرت پایا جا رہا ہے اسطرح مری پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی نگرانی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر مختلف مقامات کا ماہرین نے جایزہ لیتے ہوئے ایک مکمل رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہے اس سلسلے میں مری مسلم لیگ ن کی تحصیل قیادت بھی کوشاں ہے۔