دمشق کے باغیوں کے قبضے میں چلے جانے والے علاقوں پر حکومتی فوج کا پھر سے کنٹرول

پیر 20 مارچ 2017 15:45

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) شام کی سیکورٹی فورسز نے دمشق کے باغیوں کے قبضے میں چلے جانے والے علاقوں پر پھر سے کنٹرول حاصل کرلیا۔شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق حکومتی فوج نے دارالحکومت دمشق کے ان علاقوں پر پھر سے کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جن پر باغیوں اور عسکریت پسندوں نے ایک روز پہلے حملہ کرتے ہوئے قبضہ کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

باغی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سرنگوں کے ذریعے حکومتی فورسز کے کنٹرول والے علاقے میں داخل ہو گئے تھے، جس کے بعد وہاں شدید جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ شام میں متعینہ روسی سفیر الیگزانڈر کِنشچاک کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران روسی سفارت خانے کی ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ باغیوں کی اس کارروائی کو دمشق کی سکیورٹی کے لیے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔ باغیوں کو پسپا کرنے کے لیے شامی فورسز نے ٹینک اور توپخانے کے استعمال کے ساتھ ساتھ فضائی حملے بھی کیے۔

متعلقہ عنوان :