خیبر پختونخواہ حکومت نے موٹرسائیکل فائر فائٹرز سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 مارچ 2017 15:20

خیبر پختونخواہ حکومت نے موٹرسائیکل فائر فائٹرز سروس شروع کرنے کا فیصلہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2017ء): خیبر پختونخواہ حکومت نے موٹرسائیکل فائر فائٹرز سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل فائر فائٹرز سروس سے تنگ گلیوں میں آتشزدگی سمیت ہنگامی آپریشنز میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اس سسٹم میں 35 لیٹر پانی اور آگ بُجھانے کے دیگر آلات ہوں گے۔ ڈی جی ریسکیو کے مطابق مریضوں کو بروقت طبی امداد کے لیے منی ایمبولینس سروس بھی جلد ہی متعارف کروائی جائے گی۔ جس میں جدید آلات کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی یونٹ بھی موجود ہو گا اورمریضوں کوفرسٹ ایڈ دی جائے گی۔