جعلی پاسپورٹ پر دبئی سے فرار ہونے والی بھارتی فیملی ائر پورٹ سے گرفتار

پیر 20 مارچ 2017 15:19

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) دبئی ائیر پورٹ پولیس حکام نے ا میگریشن کائونٹر پر بھارتی خاندان کو سفر کرنے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونیوالی بھارتی فیملی کے ذمے دبئی کے میٹرنٹی ہسپتال کا 7لاکھ 50ہزار درہم کا بل واجب الادا ہے جو بچے کی پیدائش کے موقع پر واجب الادا کیا جانا تھا ۔

(جاری ہے)

بچے کے والد نے ہسپتال انتظامیہ کو سیکیورٹی کے طور پر جعلی چیک دیا جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے پولیس حکام کو آگاہ کیا۔

بھاری شہری نے پولیس سے بچنے کے لئے جعلی پاسپورٹ بنوایا اور فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔ائیر پورٹ حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی شہری نے پوری فیملی کے جعلی پاسپورٹ بنوائے جو چیکنگ کے دوران پکڑے گئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :