شارجہ میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی محفوظ بس سروس متعارف

پیر 20 مارچ 2017 15:19

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) شارجہ میں جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ بسیں جلد مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کریں گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شارجہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے متعارف کرائی گئی بس سروس میں محفوظ سیکیورٹی سسٹم کے علاوہ جدید بریکنگ سسٹم موجود ہے۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے حکام کا کہنا کہ جدید ٹیکنالو جی سے تیار کردہ بس کا ٹائر پھٹنے کی صورت میں فوری طور پر خود ہی بریک لگ جائے گی جس کی وجہ سے بس الٹنے کا خطرہ بہت کم ہو گا ۔

اس طرح روڈ حاد ثات میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ لیمکو کمپنی کے سینئیر ڈائر یکٹر نائیجل جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مارکو والو پولو کمپنی کی 1200بسوں میں ایمرجنسی ایگزٹ کے علاوہ جدید ترین سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :