کوٹلی‘ شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل‘ شادی کی بجنے والی شہنائیاں سوگ میں تبدیل

اکلوتے بیٹے اور بیٹی کی شادی کی خوشیاں ماں نہ دیکھ سکی ‘ رضا خان ایڈووکیٹ کی والدہ حرکت قلب بند ہونے سے چل بسیں

پیر 20 مارچ 2017 15:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل‘ شادی کی بجنے والی شہنائیاں سوگ میں تبدیل ‘شادی کارڈز تقسیم ہو چکے تھے گھر پر سجا چراغاں بھی گل ہو گیا اکلوتے بیٹے اور بیٹی کی شادی کی خوشیاں ماں نہ دیکھ سکی محلہ مرکزی جامع مسجد تین گنبد والی میں اقبال خان کے فرزندکوٹلی کے نوجوان وکیل رضا خان ایڈووکیٹ اور اس کی بہن کی شادی کے سلسلہ میں مائیاں کی تقریب گزشت روز دھوم دھام سے جاری تھیں شہنائیاں بج رہی تھیں کہ اچانک رضا خان ایڈووکیٹ کی والدہ کو دل کی تکلیف ہو ئی جنہیں DHQ ہسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جانبر نہ ھو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں جب جسد خاکی گھر لایا گیا تو ہر آنکھ اشک بار تھی چند لمحے پہلے جہاں شادی کے گیت گائے جار ہے تھے اور گھر پر قمقمے ٹمٹما رہے تھے وہاں بید اور ماتم کی آوزین آرہی تھیں اور چراغوں کو گل کر دیا گیا دونوں بہن بھائیوں کی شادی کے کارڈز تقسیم ہو چکے تھے اور ولیمہ 25مارچ کو تھا والدہ اپنے اکلوتے بیٹے کے سر پر سہرے کے پھول نہ سجا سکی اور اپنی بیٹی کی رخصتی نہ کر سکی دونوں بہن بھائیوں کی شادی تقریبات ملتوی کر دی گئیں گزشتہ روز شادی والے گھر سے جب خاتون خانہ کا جنازہ اٹھایا گیا تو ہر آنکھ اشک بار تھی مرحومہ کی نماز جنازہ گنبد والی مسجد میں ادا کرنے کے بعد خانقاہ قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی نمازجنازہ میںسابق مشیرالیاس چوہدری،سابق چیئرمین سردارفیض احمدچغتائی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل،ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ خورشیدقادری،سٹی صدرن لیگ سردارزاہد،راجہ گلفرازخان،اے ایس پی خاورعلی شوکت،انفارمیشن آفیسرطاہرچغتائی،نصیرراٹھور،صدرتاجران ملک محمدیعقوب،صدربارراجہ جاویداختر،سابق صدوربارلیاقت حسین مغل،ملک زراعت،ملک اصغرسیٹھی، صدر یونین آ جرنلسٹ راجہ نثاراحمدخان،چیئرمین ملک مشتاق،سابق امیدواراسمبلی راجہ نجیب،ظہیربابرچغتائی ایڈووکیٹ،زبیرمنہاس ،سابق ڈی ایچ اوڈاکٹرتسلیم احمدکھوکھر،ظہیرمغل،الحاج مسکین چوہدری،چوہدری خورشیداحمدرشی،حبیب راجہ ایڈووکیٹ،ممتازمغل،عارف راجہ،نسیم جنگیال ایڈووکیٹ،سابق ڈی ای اواسرارمحی الدین قادری،مالک مجاہد،ڈاکٹریوسف سوز،قمرراجہ،قذافی چغتائی ایڈووکیٹ،طارق مرزاایڈووکیٹ،مرزامحموداختر،خاورمنہاس ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوںافرادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :