توہین رسالت ،سانحہ ایبٹ آباد غیرملکی جاسوسوں کو ویزے دینے جیسے معاملات،سیکورٹی لیکس اور مالی دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی آئینی ترمیم آگئی

پیر 20 مارچ 2017 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) توہین رسالت ،سانحہ ایبٹ آباد غیرملکی جاسوسوں کو ویزے دینے جیسے معاملات،سیکورٹی لیکس اور مالی دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی آئینی ترمیم آگئی،ترمیم کا باضابطہ طورپر نوٹس دے دیاگیا ۔

(جاری ہے)

آزاد رکن جمشید دستی ترمیم کے محرک ہیں ۔آئین کی متعلقہ شق میں ضروری ردبدل کی تجویزدی گئی ۔ اس آئینی ترمیم کے مسودے کے مطابق توہین رسالت ،ملکی سلامتی کو پا مال کرنے ،سیکورٹی لیکس اور مالی دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی تجویز دی گئی ۔ اس مقصد کے لئے متعلقہ آئینی و قانون کی شقوں (آرمی ایکٹ) میںضروری ردبدل کا مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :