Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام خط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 مارچ 2017 14:30

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام خط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے نام خط لکھا۔ تفصیلات کے مطابق خط میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے باغوں اور زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں درختوں کو بھی کاٹا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سی ڈی اے کو مطلع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اپنے اس خط میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اس حوالے سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات