شام میں درعا پناہ گزین کیمپ کے 70 فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

پیر 20 مارچ 2017 14:27

درعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) شام کے جنگ سے تباہ حال شہر درعا میں قائم فلسطینی پناہ گزین درعا کیمپ میں بمباری کے نتیجے میں 70 فیصد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں کیمپ میں مقیم دو تہائی آبادی مکان کی چھت سے محروم کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فلسطین شام ایکشن گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درعا شہر میں مقیم فلسطینی پناہ گزین بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایکشن گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درعا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی آبادی پر بیرل بموں۔ میزائلوں، مہلک گیس کے بموں اور توپ خانے سے وحشیانہ گولہ باری کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں موجود بیشتر مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق شام میں اب بھی چار لاکھ 50 ہزار فلسطینی پناہ گزینوں میں 95 فیصد طبی امداد اور خوراک کے منتظرہیں۔

متعلقہ عنوان :