گرل فرینڈ کے پاس کوئی نسبت بھی باقی نہیں رہتی۔ مولانا طارق جمیل کا نوجوان نسل کے لیے پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 مارچ 2017 13:54

گرل فرینڈ کے پاس کوئی نسبت بھی باقی نہیں رہتی۔ مولانا طارق جمیل کا نوجوان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2017ء) : عالمی شہرت یافتہ شخصیت مولانا طارق جمیل کا شمار پاکستان کے بڑے علمائے دین اور مبلغین میں ہوتا ہے ۔ مولانا طارق جمیل اپنے بیانات سے نوجوان نسل سمیت مسلم امہ کی اصلاح کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کے کلچر پر بیان دیتے ہوئے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ وہ اس کلچر سے اجتناب کریں کیونکہ یہ یورپ کا کلچر ہے ۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یورپ کا یہ کلچر اس کے لیے خود اذیت کا باعث بن گیا ہے ۔ اس کلچرسے یورپ کے رہائشی خود پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ گرل فرینڈ بننے کے بعد کسی عورت یا لڑکی کے پاس کوئی نسبت نہیں رہتی اور مرد بھی گرل فرینڈ کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرنے کے بعد پھینک دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرل فرینڈ نہ بیوی ہے، نہ بہن ہے، نہ بیٹی اور نہ ہی ماں ہے۔

ٹھیک اسی طرح بوائے فرینڈ نہ خاوند ہے، نہ بھائی ہے، نہ بیٹا ہے اور نہ ہی والد ہے۔ دونوں کے رشتوں کو اس بے حیائی اور بے غیرتی کے رشتے نے ختم کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں مرد اور عورت میں ایک فرق رکھا گیا ہے لیکن یورپ کی خواتین نے آزادی کے نام پر سب کچھ برباد کر دیا ہے۔ مولانا طارق جمیل کا اس حوالے سے مکمل بیان آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :