سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی; بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 مارچ 2017 13:45

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی; بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2017ء) : لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ خیال رہے کہ بھارت نے 17 اور 18 مارچ کو نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے معاملے کی تحقیقات کرنے اور آئندہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :