آئندہ مالی سال کے دوران مصر کی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد رہنے کی توقع

پیر 20 مارچ 2017 13:57

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) مصر نے کہا ہے کہ مالی سال 2017-18 ء کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

وزیر منصوبہ بندی حلہ ال سعید نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت ملک کی اقتصادی شرح نمو 4 فیصد ہے جسے 2020 ء تک 6-6.5 فیصد تک لانے کا منصوبہ ہے تاہم 2017-18 ء کے دوران یہ 5 فیصد کے قریب رہے گی۔

متعلقہ عنوان :