مصر کو سعودی عرب کی جانب سے ڈیزل کی دو کھیپیں موصول

پیر 20 مارچ 2017 13:57

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) مصر نے کہا ہے کہ اسے سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی کی جانب سے ڈیزل کی دو کھیپیںمووصول ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر پٹرولیم طارق المولی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ گزشتہ سال اپریل میں ہونے والے معاہدے کے تحت مصر کو پانچ سال تک ماہانہ 7 لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات فراہم کی جانی تھیں تاہم اکتوبر کے اوائل میں ان مصنوعات کی ترسیل روک دی گئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ فریقین نے پے درپے ملاقاتوں میں معاہدہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔یاد رہے کہ شام کے تنازعے میں روسی موقف کی حمایت اور مصری عدالت کی جانب سے بحیرہ احمر میں واقع دو غیر آباد جزائر سعودی عرب کے حوالے کرنے کے خلاف فیصلے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں تعطل آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :