ساہیوال ‘انسداد دہشت گردی عدالت سے کالعدم لشکر جھنگوی کے عہدیدار محمد ارشد بٹ کو 8سال قید سخت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

پیر 20 مارچ 2017 14:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ڈویژن کے جج ملک شبیر حسین اعوا ن نے کالعدم لشکر جھنگوی عارف والا کے ناظم صوفی محمد ارشد بٹ کو کالعدم داعش کے رسالہ کو تقسیم کرکے منافرت پھیلانے کا جرم ثابت ہونے پر 8سال قید سخت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

اثتغاثہ کے مطابق ملزم صوفی محمد ارشد بٹ نے محلہ مظفر آباد عارف والا میں ایک جم بنا رکھا تھا جہاں وہ کالعدم داعش تنظیم کی حمایت میں لٹریچر تقسیم کرتا تھا ،9مئی 2016کو سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا اور اس کے قبضہ سے خلاف راشدہ اتحاد کا رسالہ کالعدم داعش کی حمایت میں شمارہ 11جولائی 2014برآمد کر لیا تھا جس پر سی ٹی ڈی نے صوفی محمد ارشد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ (11ایف 2)(11ڈبلیو 2)7انسدادہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت مقدمہ درج ملزم کر جیل بھیج دیا تھا ۔

عدالت میں سرکار کی طرف سے حافظ طارق اور صوفی عبدالرشید نے پیروی کی۔