متحدہ عرب امارات میں اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

پیر 20 مارچ 2017 13:17

دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء) :۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم کی خرابی کی پیش گوئی کردی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے عوام کو خبرادر کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، تاکہ ممکنہ خطرا ت سے بچا جاسکے ۔

(جاری ہے)

گلف نیوز کی تفصیلات کے مطابق یواے ای کے محکمہ موسمیات اور زلزلہ شناسی کے ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بارشوں اور مٹی کے باعث حد نظر کم ہونے کا امکان ہے ۔ اسی لئے عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ گھروں سے نکلتے ہوئے چند احتیاطی تدابیر اختیار کررکھیں۔ساتھ ہی ساتھ انہوں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :