ترکی کے ساتھ معاہدہ ختم کرو،یونان میں سینکڑوں افرادکا مظاہرہ

مظاہرین یورپی یونین سے ایک برس قبل ترکی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے خاتمے کے مطالبات کر رہے تھے

پیر 20 مارچ 2017 14:39

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دو ہزار افراد نے ایک مظاہرے میں شرکت کی۔ یہ افراد یورپی یونین سے ایک برس قبل ترکی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے خاتمے کے مطالبات کر رہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین اور ترک حکومت کے درمیان ٹھیک ایک برس قبل ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں ترکی کو پابند بنایا گیا تھا کہ مہاجرین کو وہ اپنے ہاں سے بحیرہء ایجیئن عبور کر کے یونان پہنچنے سے روکے۔

(جاری ہے)

یہی وہ راستہ تھا، جس کے ذریعے 2015ء میں ایک ملین سے زائد تارکین وطن یورپی یونین میں داخل ہوئے تھے۔ اس معاہدے کے بعد اس راستے سے یورپی یونین میں داخل ہونے مہاجرین کی تعداد نہایت کم ہو چکی ہے۔اس معاہدے کے خلاف اور مہاجرین کے حق میں ایتھنز میں مظاہرہ پارلیمان کی عمارت کے سامنے کیا گیا۔ اس مظاہرے کا اہتمام بائیں بازو کی جماعتوں، نسل پرستی کے مخالف گروپوں اور مہاجرین کی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرے میں شام اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے تارکین وطن بھی اپنے بچوں کے ساتھ شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :