والدین اپنے بچوںکو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کریں،بلند اقبال

پیر 20 مارچ 2017 14:57

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ممتاز عالم دین بلند اقبال ، مولوی اعجاز الرحمان اور مولانا علائوالدین دیروی نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوںکو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کریں‘اچھا انسان تما م عالم کے لئے مفید ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے سخاکوٹ فخر افغان کلے سخاکوٹ جامع مسجد میں ترجمہ ، ناظرہ اور قاعدہ میں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات میں انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان بچوں اور ان کے والدین کے لئے انتہائی خوش بختی اور مبارک کا دن ہے ۔ بچے کے اپنے والدین پر جو حقوق ہوتے ہیں اس میں بچے کی بہترین تعلیم و تربیت والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کریں۔

متعلقہ عنوان :