سعودی عرب نےغیرقانونی رہائشیوں کو ملک چھوڑنے کے لئے 90 دنوں کی رعایتی مدت دے دی

پیر 20 مارچ 2017 13:03

سعودی عرب نےغیرقانونی رہائشیوں کو ملک چھوڑنے کے لئے 90 دنوں کی رعایتی ..
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء) :۔بروز پیرسعودی وزارت داخلہ نے ”خلاف ورزی سے گریزاں “ قوم نامی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے مطابق اب رہائشی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو90 دنوں کی مدت میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور ان مقررہ دنوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے والے پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق پرنس محمد بن نیف ، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے خلاف ورزی کرنے والوں کو90 دنوں کی رعایتی مدت دے دی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ انہیں اپنے آپ کو درست کرنے کے لئے 29 مارچ کا وقت بھی دیا گیا ہے۔ولی عہد نے تمام حکام کو حکم دیا ہے کہ ان تمام افراد کو جو ملک چھوڑنے کے خواہاں ہیں ان کو بغیر کسی مقدمے اور پابندی کے ملک چھوڑنے کی اجازت دے جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قانون کا اطلاق خصوصاً ان لوگوں پر کیا جائے گا جو حج وعمرہ کے ویزہ پر ابھی تک رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :