چین میں مقامی سطح پر سپیشل اولمپکس تحریک جاری ہے

تحریک کا مقصد انٹیلیکچوئل معذوری کے حامل افراد کو صحت مند بنانا ہے معذور کھلاڑیوں کو تربیت اور کھیل کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں

پیر 20 مارچ 2017 13:05

گراز/آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) چین بھر میں مقامی سطح پر سپیشل اولمپکس کام کررہا ہے جس کا مقصد معذور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنا ہے، سپیشل اولمپکس کے چیئر مین ٹموتھی پیری شرائیور نے یقین ظاہر کیا ہے کہ سپیشل اولمپکس کی تحریک لوگوں کو زیادہ صحت مند اور بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنادیتی ہے اور وہ انٹیلیکچوئل معذوری کے حامل لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتی ہے۔

انہوں نے یہ صورتحال چین میں اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل اولمپکس تحریک چین بھر میں مقامی سطح تک کام کررہی ہے جس کا مقصد لوگوں کی مدد کرنا تا کہ انٹیلیکچوئل معذوری کے حامل افراد صحت مند ہو سکیں اور ان تک علاج معالجے اور ٹیسٹ کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں تا کہ ان کے اعصاب ٹھیک طورپر کام کرنے لگیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کا بہتر اظہار کر سکیں ،گذشتہ روز یہاں چینی کھلاڑیوں نے فلور ہاکی اور فگر سکیٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا ، سپیشل اولمپکس میں معذور کھلاڑیوں کو تربیت کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں جس کی تربیت سارا سال جاری رہتی ہے ،انہیں مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے ، 170ممالک اور علاقوں سے اولمپکس کے 32مقابلوں میں 4.2ملین کھلاڑی حصہ لیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :