جنوری میں 381100 سیاحوں نے نیوزی لینڈ کا رخ کیا

سیاحوں نے نیوزی لینڈ میں 20لاکھ راتیں گزاریں ،سرکاری اعدادوشمار

پیر 20 مارچ 2017 13:05

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) چینی سیاحوں کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ہوٹل کی صنعت کو زبردست فائدہ حاصل ہوا ، جنوری کے مہینے میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کے دوران چنیی سیاحوں کی بڑی تعداد نے نیوزی لینڈ کا رخ کیا جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 1.1فیصد زیادہ تھا ، نیوزی لینڈ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چینی سیاحوں نے نیوزی لینڈ میں 20لاکھ راتیں گزاریں ، اس سے گھریلو گیسٹ ہائوسوں میں رہائش رکھنے میں 2.7فیصد کی کمی ہوئی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گھریلو رہائشوں کی کمی کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ہوٹلوں میں سیاحوں کی رہائش کیلئے اچھے انتظامات کئے گئے تھے ، اس سال جنوری میں 381100سیاحوں نے نیوزی لینڈ میں رہائش اختیار کی ، گذشتہ سال کی نسبت اس سال سیاحوں کی تعداد میں 54ہزار کا اضافہ ہوا ، چینی سیاح آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کی معیشت کا سب سے بڑا معاون عنصر ہیں ۔