ویتنام کیلئے چینی سٹیل کی برآمدات میں اضافہ

چین ویتنام کو سٹیل برآمد کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے

پیر 20 مارچ 2017 13:04

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) ویتنام کے لئے چینی سٹیل کی برآمدات میں جنوری اور فروری کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس طرح اس مدت کے دوران 786ملین امریکی ڈالر مالیت کا 1.53ملین ٹن سٹیل برآمد کر کے چین ویتنام کا سب سے بڑا سٹیل کا برآمد کنندہ رہا ،چینی برآمدات میں حجم کے حوالے سے گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت یہ اضافہ 7.6فیصد اور مالیت کے حساب سے 61.8فیصد ہے۔

(جاری ہے)

ایک مقامی اخبار کے مطابق کوریا 202ملین امریکی ڈالر مالیت کا 3لاکھ 4ہزار ٹن سٹیل برآمد کر کے دوسرے نمبر پر رہا ،ویتنام نے ان دو مہینوں کے دوران سٹیل کے 2.74ملین ٹن درآمد پر 1.49ارب ڈالر خرچ کئے جبکہ 2016ء میں اسی مدت کے دوران ویتنام نے 8.02ارب امریکی ڈالر مالیت کے 18.4ملین ٹن سٹیل درآمد کیا ۔