راس الخیمہ پولیس نے بین الاقوامی یوم خوشی کے موقع ٹریفک جرمانہ میں کمی کا اعلان کردیا

پیر 20 مارچ 2017 12:13

راس الخیمہ پولیس نے بین الاقوامی یوم خوشی کے موقع ٹریفک جرمانہ میں ..
راس الخیمہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء) :۔راس الخیمہ پولیس نے بین الاقوامی یوم خوشی کے موقع پرٹریفک کے جرمانے میں ایک دن کے لئے 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق اس اقدام سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی۔

(جاری ہے)

جرمانے میں کمی محض 20 مارچ تک ہی جاری رہے گی اور اس کا اطلاق ان ہی پر ہوگا جو راڈار کے سسٹم میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکھائی دیے جائیں گے۔ڈائریکٹر آف ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹینٹ سعید عبید بن آران کا کہنا ہے کہ جرمانہ میں کمی 20 مارچ تک ہی رہے گی اور یہ ضبط کی گئی گاڑیوں تک محدود رہے گا۔ ڈرائیور اپنی گاڑیاں 50 فیصد جرمانے میں کمی کے بعد حاصل کرسکتے ہیں “

متعلقہ عنوان :