گھانا کی آبشار پر درخت گرنے سے تیراکی کرانے والی20 افراد ہلاک

بارش کے شروع ہوتے ہی اونچائی پر کھڑا ایک بڑا سا درخت گر گیا جس کی زد میں خوشیاں مناتے لوگ آ گئے،عینی شاہد

پیر 20 مارچ 2017 12:07

گھانا کی آبشار پر درخت گرنے سے تیراکی کرانے والی20 افراد ہلاک
آکرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء)افریقی ملک گھانا میں کنٹامپو کی معروف آبشار میں ایک بڑے درخت کے گرنے سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناگہانی صورت حال سے نمٹنے والے شعبے کے اہلکاروں نے بتایا کہ طوفان میں جب یہ عجیب حادثہ رونما ہوا اس وقت یہ لوگ وہاں تیراکی کر رہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ بظاہر پیڑ طوفان کے سبب گرا تھا۔

گھانا کی قومی فائر سروس کے ترجمان پرنس بلی انیگلیٹ نے کہا کہ یہ حادثہ برونگ اہافو علاقے میں کنٹامپو آبشار میں ہوا۔پولیس اور فائر سروس کی مشترکہ ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا تاکہ درخت میں پھنسے لوگوں کو بچایا جا سکے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بارش کے شروع ہوتے ہی اونچائی پر کھڑا ایک بڑا سا درخت گر گیا جس کی زد میں خوشیاں مناتے لوگ آ گئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں زیادہ تر وینچی سینیئر ہائی سکول کے طلبہ تھے۔ جبکہ ان میں سے بعض سیاح بھی تھے۔ ہم لوگ شاخوں کو آڑے سے کاٹ کر درخت میں پھنسے باقی لوگوں کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔فائر سروس کے ترجمان نے 18 طلبہ جائے حادثے پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو دوسرے نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔انھوں نے بتایا کہ 11 افراد کا علاج جاری ہے جن میں سے ایک سکول انتظامیہ کا انچارج ہے جو کہ ٹرپ کو لے کر وہاں پہنچا تھا۔بعض اطلاعات میں زخمیوں کی تعداد 20 سے زیادہ بتائی جا رہی ہے اور ان کا کنٹامپو میونسپل ہسپتال میں علاج جاری ہے۔گھانا کی وزیر سیاحت کیتھرن ابیلما افیکو نے ایک بیان میں کہاکہ ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے دعاگو ہیں۔