ادتیا ناتھ اترپردیش کے نئے وزیراعلیٰ،مسلمانوں میں شدید بے چینی

پیر 20 مارچ 2017 12:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء)ادتیا ناتھ کے اترپردیش کے نئے وزیراعلیٰ بننے سے مسلمانوں میں نے چینی پائی جاتی ہے،بھارتی تی ٹی وی کے مطابق اس ریاست کی 220 ملین میں سے بیس فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ہندو قوم پرست اور مسلم مخالف بیانیہ رکھنے کے سبب ادتیاناتھ کثیر الثقافتی ملک بھارت میں ایک متنازعہ شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ادتیا ناتھ ہندو مذہب اور ثقافت کے احیا کے لیے کوشاں ہیں اور مسلم مخالف بیانات کے باعث متنازعہ حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں مسلمانوں پر الزامات لگائے کہ مسلمان لڑکے ہندولڑکیوں کو عشق کا فریب دے کر انہیں مسلمان کرتے ہیں،اگر یہی صورتحال رہی تو ایک دن پورا بھارت مسلمان ہوجائیگا۔