جرمن چانسلر انجیلا میرکل نازی اقدامات کررہی ہیں،ترک صدر

جرمنی میں میرے ترک شہری بھائیوں،میرے برادر ترک وزراء کیخلاف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ایردوآن

پیر 20 مارچ 2017 12:02

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ترک صدر ایردوآن نے جرمن چانسلر میرکل کی ذات پر حملہ کرتے ہوئے جرمن چانسلر پر ’نازی اقدامات‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن نے جرمن سربراہ حکومت پر ذاتی نوعیت کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرکل ’نازی اقدامات‘ کر رہی ہیں۔انہوں نے میرکل سے کہاکہ اس وقت تم نازی اقدامات کی مرتکب ہو رہی ہو۔

(جاری ہے)

رجب طیب ایردوآن نے اپنے اس خطاب میں یہ سوال بھی کیا کہ مبینہ طور پر جرمن چانسلر کی طرف سے یہ اقدامات کن کے خلاف کیے جا رہے ہیں پھر انہوں نے خود ہی اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ جرمنی میں میرے ترک شہری بھائیوں کے خلاف اور میرے برادر ترک وزراء کے خلاف۔ترک صدر نے اپنے جن ’برادر ترک شہریوں اور برادر وزراء‘ کا ذکر کیا، وہ ایسے ترک سیاسی کارکن یا سیاست دان تھے، جو اس لیے جرمنی گئے تھے کہ ترکی میں اگلے مہینے ہونے والے آئینی ریفرنڈم کے لیے ترک باشندوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :