نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا

سفارت کار کو پولیس کی جانب سے تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد بے دخل کیا گیا،وزارت خارجہ

پیر 20 مارچ 2017 12:01

نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا، سفارت کار کو پولیس کی جانب سے تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد بے دخل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہاکہ امریکا نے سفارتی استثنا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے سفارت کار کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے نہیں کیا ، جس کی وجہ سے نیوز ی لینڈ کے حکام نے سفارت خانے کو ہدایت جاری کی تھیں کہ سفارت کار کو قوانین کا احترام نہ کرنے کی پاداش میں امریکا واپس بھیج دیا جائے ۔

امریکی سفارتکار مبینہ طور پر 12 مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا اور پولیس اس سلسلے میں تفتیش کرنا چاہتی تھی تاہم امریکا نے استثنا ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔دوسری طرف پولیس کی جانب سے الزامات کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :