محبوبہ مفتی کا بھارت کو سی پیک سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

ہمیں جھڑپوں سے آگے جانا چاہیے،ایل او سی پر مزید راستے کھولے جانے چاہئیں،تقریب سے خطاب

پیر 20 مارچ 2017 12:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا بھارت کوسی پیک سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی کے پار معاشی سرگرمیوں سے بڑا فائدہ اٹھا سکتاہے ، ایل او سی پر مزید راستے کھولے جائیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ بھارت ایل او سی کے پار معاشی سرگرمیوں سے بڑا فائدہ اٹھا سکتاہے،ہمیں جھڑپوں سے آگے جانا چاہیے،ایل او سی پر مزید راستے کھولے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے پار تعاون سے سیاسی استحکام آئے گا ،جموں سیالکوٹ کا تاریخی روٹ بھی کھولاجانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :