سعودی حکومت نے اقامتی اورلیبر قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کیلئے 90دن کی رعایتی سکیم کا اعلا ن کردیا

پیر 20 مارچ 2017 11:21

سعودی حکومت نے اقامتی اورلیبر قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) سعودی عرب کی حکومت نے اقامتی اورلیبر قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کیلئے 90دن کی رعایتی سکیم کا اعلا ن کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد ،نائب وزیر اعظم ووزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے مملکت میں مقیم تمام غیرملکیوں سے کہاہے کہ وہ 90روز کے اندراندر اپنے سٹیٹس کو درست کرے بصورت دیگر اقامتی اورلیبر قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کی جائیں گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رعایتی مدت میں اپنے ممالک جانیوالے تمام غیرملکیوں کو سہولیات فراہم کی جائے۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سکیم میں ان غیرملکیوں کو بھی شامل کیا گیاہے جو حج اورعمرہ کیلئے ائے تھے تاہم ان کی سعودی عرب میں قیام کی مد ت مکمل ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :