سری لنکا کو بانڈز کے اجراء سے 973 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل

پیر 20 مارچ 2017 11:10

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) سری لنکا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر اس نے بانڈز کے اجراء سے 973 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرلیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یہ زر مبادلہ چند روز قبل بانڈز کے اجراء سے حاصل کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 830 ملین ڈالر کے بانڈز فروخت کیلئے پیش کیے گئے تھے جن کے جواب میں ڈیڑھ گنا مالیت کی درخواستیں موصول ہوئیں جس کے بعد 973.25 ملین ڈالر کے بانڈز جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ بانڈز ایک سے پانچ سال کی مدت کیلئے جاری کیے گئے ہیں جن پر سود کی شرح بھی مختلف ہے۔نئے بانڈز کے اجراء سے زرمبادلہ کی مالیت معمولی اضافے کے ساتھ 5.6 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو جنوری کے آخر میں 5.4 ارب ڈالر تھی۔ تاہم یہ مالیت دسمبر کی سطح (6 ارب ڈالر) سے اب بھی کم ہے۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے سری لنکا کو متنبہ کیا تھا کہ اس کے زر مبادلہ کے ذخائر کم ہیں ان میں اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :