متحدہ عرب امارات کے نائب صدرو وزیراعظم شیخ محمد بن راشد کا عالمی مسرت کونسل کے قیام کا اعلان

پیر 20 مارچ 2017 10:51

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد نے عالمی مسرت کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق حاکم دبئی نے کولمبیا یونیورسٹی کے پائیدار ترقی کے شعبے کے استاد جیفر ساکس کی نگرانی میں عالمی مسرت کونسل قائم کی ہے جس میں مختلف شعبوں وابستہ 12 شخصیات کو رکن مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الشیخ محمد بن راشد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ عالمی مسرت کونسل کے ماتحت صحت، تعلیم، لیبرماحول، ذاتی مسرت، پر مسرت شہر اور معاشروں میں خوشی و مسرت کے معیار کے عنوان سے چھ ذیلی کونسلیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی مسرت کونسل کے قیام کا مقصد ہم خوشی کو ترقی کے بنیادی معیار کے طور پر متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا کامیاب تجربہ متحدہ عرب امارات میں کیا ہے۔