مارچ کے دوسرے ہفتہ کے دوران بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوارن 32 مزید بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے‘ آئیسکو

پیر 20 مارچ 2017 00:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مارچ کے دوسرے ہفتہ کے دوران بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوارن آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں سے 32 مزید بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے۔

(جاری ہے)

آئیسکو ترجمان کے مطابق 32 بجلی چوروں کو اسلام آباد‘ راولپنڈی ،چکوال، جہلم اور اٹک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام لوگ میٹر کی سیکورٹی سٹریپ توڑ کر یا کنڈے کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز درج کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :