چور تین گھروں سے لاکھوں مالیت کا سونا اور نقدی لے کر فرار

پیر 20 مارچ 2017 00:51

جھنگ ۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) چور تین گھروں سے لاکھوں مالیت کا سونا اور نقدی لے کر فرار ہو گئے،تفصیل کے مطابق جھنگ کے علاقے پنڈی محلے میں چور تین گھروں سے لاکھوں کا سونا اور نقدی لے کر فرار ہو گئے، چوری کی وارداتیں پنڈی محلہ کے رہائشی عثمان سہیل، شیخ حماد اور شیخ شریف کے گھر ہوئیں، متاثرین کا کہنا تھا کہ چوری کے فورا بعد اٴْنہوں نے 15پر کال کی اور پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی،پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :