ڈرگ رولز میں ترامیم سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے‘ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن

اتوار 19 مارچ 2017 23:41

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) پاکستان کیمسٹ اینڈ درگسٹ ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، وزیر صحت شہرام خان ترکئی اور سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید سے اپیل کی ہے کہ ڈرگ رولز میں ترامیم سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مجوزہ ترامیم کو اردو میں شائع کیا جائے اور حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے ساتھ بٹھا کر ان ترامیم کے حوالے سے انکے تحفظات دور کئے جائیں ۔ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ صحت کے بعض افراد بد نیتی کی بنیاد پر ایسو سی ایشن کے اراکین اور موجودہ حکومت کے در میان اختلافات پیدا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔