ٹانک میں محسود اور برکی قبائل کا جرگہ ، مردم و خانہ شماری پر تحفظات کا اظہار

اتوار 19 مارچ 2017 23:41

جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) محسود اور برکی قبائل کے سرکردہ عمائدین کا گرینڈ جرگہ پولیٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں منعقد ہوا ۔ جرگے میں فاٹا سے سنیٹر مولانا محمد صالح شاہ ، محسود اور برکی قبائل کے سرکردہ عمائدین اور جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے شرکت کی۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد صالح شاہ،ملک سعید انور محسود،ملک حاجی محمد محسود اور دیگر قبائلی عمائدین کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان میں محسود اور برکی قبائل کے ہزاروں مکان آپریشن راہ نجات کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیںاور ابھی تک ٹی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو واپسی مکمل نہیں ہوئی۔

اگر گھر تباہ ہوں اور افراد نہ ہوں تو خانہ شماری اور مردم شماری کس طرح ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جرگہ کے عمائدین نے پولیٹیکل ایجنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے تحفظات گورنر اور دیگر اعلی حکام کو پہنچادیں ۔تاکہ جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی خانہ شماری و مردم شماری کے لئے قبائلی عمائدین سے ملکر طریقہ کار وضع کیا جائے اور ہرقبائلی ملک اپنے قبیلے کے افراد کی لسٹ تیار کرکے ان کی اندراج کر اسکے ،پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے جرگہ کو یقین دلایا کہ خانہ شماری اور مردم شماری کے متعلق ان کے جو اعتراضات ہیں ان سے وہ حکام بالا کو آگاہ کریں گے اور کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے۔

متعلقہ عنوان :