مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے وطن واپس آیا ہوں‘ ملک سے فرار نہیں بلکہ طبی علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک گیا تھا‘ شرجیل میمن

اتوار 19 مارچ 2017 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) سندھ کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اتوار کو اپنے اوپر لگائے گئے بدعنوانی کی الزامات سے انکار کیا ہے۔ اتوار کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے وطن واپس آئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ملک سے فرار نہیں ہوئے تھے بلکہ طبی علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔

شرجیل میمن کو مالی بدعنوانیوں اور گھپلوں کے کیسز کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو نے بھی اشتہاری مہموں کے سلسلہ میں ادائیگیوں میں بے قاعدگیوں کے الزامات پر ان کے خلاف ریفرنس بھجوا رکھا ہے۔ شرجیل میمن ہفتہ کی شب تقریباً دو برسوں کے بعد وطن واپس آئے اور نیب حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر انہیں چند گھنٹوں کیلئے حراست میں لے لیا اور بعدازاں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ضمانت کے احکامات دکھانے پر چھوڑ دیا گیا۔ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نام بغیر کسی تحقیق کے ہی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ملک میں تھے ان کے خلاف نہ کوئی مقدمہ بنایا گیا اور نہ ہی انہیں کوئی نوٹس دیا گیا۔ ای سی ایل کے معاملہ پر وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :