پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا ایک سو تیرہواں اجلاس دو سال کے بعد اسلام آباد میں (آج )ہوگا

جلاس میں پکہدل. لووئر کالائی اور معیار پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن اور تکنیکی امور پر بات چیت ہوگی جبکہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور پانی کے بہاؤ کے اعداد و شمار کا جائزہ بھی لیا جائے گا،وزارت پانی وبجلی

اتوار 19 مارچ 2017 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا ایک سو تیرہواں اجلاس دو سال کے بعد اسلام آباد میں (آج ) سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزارت پانی وبجلی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پکہدل. لووئر کالائی اور معیار پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن اور تکنیکی امور پر بات چیت ہوگی. جبکہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور پانی کے بہاؤ کے اعداد و شمار کا جائزہ بھی لیا جائے گا.

کمیشن کا آخری اجلاس دوہزار پندرہ میں نئی دہلی میں ہوا تھا جس میں کزن گنگا کے مسئلے پر بات چیت ہوئی تاہم بھارت کی طرف سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئی. تاہم جولائی دوہزار سولہ میں سیکرٹری سطح کے مذاکرات میں متفقہ طور پر معاملہ عالمی بینک کو بھجوا دیا گیا. پاکستان نے مذاکرات کی بحالی کیلئے بھارت سے مسلسل رابطہ رکھا اور زور دیا کہ معاملات کو مذاکرات سے حل کیا جائے جس کا اب بھارت نے بھی مثبت جواب دیا. پاکستان نے بھارتی جواب کا خیر مقدم کیا اور واضح کیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کیلئے خلوص نیت سے کوشاں ہی, دوروزہ مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف سعید جبکہ بھارتی وفد کی قیادت انکے ہم منصب پی کے سکسینا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :