پاکستان اور قطر مضبوط برادرانہ تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں‘ دونوں ملکوں کے مفاد میں پائیدار تعاون کو مزید مستحکم کیا جائیگا

وزیراعظم محمد نواز شریف کی امیر قطر کے والد شیخ محمد بن خلیفہ الثانی اور ریاست قطر کے سابق وزیراعظم شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی سے بات چیت

اتوار 19 مارچ 2017 23:21

پاکستان اور قطر مضبوط برادرانہ تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں‘ دونوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر مضبوط برادرانہ تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے مفاد میں پائیدار تعاون کو مزید مستحکم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہائوس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اتوار کو یہاں امیر قطر کے والد شیخ محمد بن خلیفہ الثانی اور ریاست قطر کے سابق وزیراعظم شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے یہاں وزیراعظم ہائوس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے لئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔