حاجی محمد نعیم کے والد حاجی عظیم خان کو سپر دخاک کر دیا گیا

اتوار 19 مارچ 2017 23:21

حضرو - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء)وائس چیئرمین یونین کونسل بہادر خان حاجی محمد نعیم کے والد حاجی عظیم خان کو سپر دخاک کر دیا گیا مرحوم کو گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ملزمان سے پولیس مصروف تفتیش اہم انکشافات کا امکان ملزمان نے موٹر سائیکل ٹیکسلا کے شہری سے چھینا تھا ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام ہٹیاں چوک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے حاجی عظیم خان جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ان کے بیٹے اور بھتیجے خوش قسمتی سے ڈاکوو،ْں کی فائرنگ سے بچ گئے ایک ملزم کو موقع پر ہی گھیر لیا گیا جبکہ دوسرے ملزم غازی بھروتھا نہر سے پکڑا گیا ملزمان نے کئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے 125موٹر سائیکل ہفتہ کے روز ہی ٹیکسلا کے شہری سے چھینا تھا جس کے بعد وہ واردات کیلئے ہٹیاں آئے ملزمان سے اہم انکشاف کی توقع ہے حاجی عظیم خان کی نماز جنازہ اتوار کے روز ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک امین اسلم،ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر کے علاوہ چھچھ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔