وزیر اعظم پاکستان نے ہمیشہ اپنے دور میں مردم شماری کرواکر پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کیا۔ شیخ آفتاب احمد

اتوار 19 مارچ 2017 23:21

حضرو - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے ہمیشہ اپنے دور میں مردم شماری کرواکر پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کیا ہے مردم شماری کے بعد حکومت عوام کو بہتر انداز میں مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائی گی تا کہ قوم کا مہیار زندگی بہتر ہوپانامہ کیس سے تحریک انصاف کو کچھ حاصل نہیںہوگا پی ٹی آئی وطن عزیز کی ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے آگے آئے رکاوٹیں ڈالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر اشرف بٹ،شیخ اجمل ،طلال بٹ و دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی دور اندیش پالیسی کی بدولت ہی ملک میں آج روشنی واپس آئیں ،دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے ،معیشت ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، بے روزگاری کا خاتمہ ہورہا ہے ،امن امان کی صورتحال دن بدن بہتر ہورہی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان پر بڑرھا ہے جس سے غربت میں کمی واقع ہوگی انہوںنے کہا کہ ملک کی خوسحالی میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے اور نہ ہی بلا وجہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا چاہئے عوام نے مسلم لیگ (ن) کی ترقی کے سفر کا انتخاب کیا ہے جو کہ آئندہ الیکشن2018میں بھی کرے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے لاہور، اسلام آباداور ملتان میٹرو جیسے بڑے منصوبے عوام کی بہتری کیلئے شروع کئے ہیں تا کہ عوام کا پیسہ ان کی فلاح پر خرچ ہو اور ان کو ضروریات زندگی کی فراہمی ان کی دلیز پر میسر ہو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی مدد سے این اے 57کی عوام کو کروڑوں کے بڑے منصوبے فراہم کئے ہیں آئندہ 6ماہ میں جو بھی منصوبے جاری ہیں وہ مکمل ہوں جائے گے انہوں نے کہا کہ اس وقت حلقہ میں بڑے پیمانے پر سوئی گیس اور کارپیٹ روڈوں پر کام جاری ہے اور مزید بھی حلقہ عوام کی بہتری کیلئے جو کچھ ممکن ہو کیا جائے گا تا کہ عوام کی زندگی میں مسائل کا مکمل خاتمہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :