تعلیم کے بغیر کوئی فرد، گھرانہ اور معاشرہ پروان نہیں چڑھ سکتا۔ چنگیز خان

اتوار 19 مارچ 2017 23:21

حضرو - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) معروف سیاسی و سماجی رہنما چنگیز خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی فرد، گھرانہ اور معاشرہ پروان نہیں چڑھ سکتا، علم کا متلاشی راہ حق کا مسافر ہے یہی وجہ ہے کہ نبی کریم ؐ نے علم حاصل کرنے کیلئے چین تک جانے کا تلقین کی ،ٹیچرز طلبہ و طالبات کو تعلیم دینے کی ساتھ ساتھ انکی اچھی تربیت بھی کریں تاکہ ان کے طلبہ و طالبات معاشرے میں منفرد مقام حاصل کر سکیں ، تحصیل حضرو میں حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوںسے تعلیمی سہولیات چھین لی ہیں ، سٹاف نہ ہونے سے سرکاری سکولوں کے طلبہ ناکامی کی طرف جا رہے ہیں ایسے حالات میں پرائیویٹ سکولز اندھیرے میں روشنی کا مینار ہیں جن کی بدولت علاقہ میں تعلیمی سرگرمیاں پروان چڑھ رہی ہیں، ذوالفقار احمد ایڈمنسٹریٹر و سٹاف دی سٹی سکول معیاری تعلیم و تربیت دینے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی حضرو سٹی سکول اینڈ مونٹیسوری میں یوم والدین و تقسیم انعامات کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین یو سی حمید جمریز خان، جنرل کونسلر بلدیہ حضرو ملک اجمل خان، اقبال میر، نثار علی خان، زاہد میر، نصیر جدون ، ارشاد محمود سمیت دیگر شخصیات اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے، چنگیز خان نے ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار احمد کے ہمراہ پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے قبل ازیں طلبہ و طالبات نے سٹیج پر خود اعتمادی سے رنگا رنگ ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :