جامعہ ہری پورکے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام سٹیٹسٹیکل پیکج فار سوشل سائنسزکی تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

اتوار 19 مارچ 2017 23:21

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء)جامعہ ہری پورکے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام سٹیٹسٹیکل پیکج فار سوشل سائنسز(ایس پی ایس ایس) بطور ریسرچ ٹول کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے ریسورس پرسن ملکی و بین الاقوامی سطح پر ورکشاپ اور ریسرچ کا وسیع تجربہ رکھنے والے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے معروف سوشل سائنسدان ڈاکٹر جمیل اے ملک تھے آپ ڈیٹا انالیسز کے بھی ماہرہیں ڈاکٹر جمیل اے ملک نے تین دن تک ریسرچ انالسز کے تمام طریقے طلبہ و طالبات کو سکھائے ورکشاپ کے پرنسپل آرگنائزر شعبہ کے سربراہ ساجد محمود علوی نے طلبہ وطالبات کو بتایا کہ ایس پی ایس ایس تحقیق میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مہمان اور ریسورس پرسن ڈاکٹر جمیل اے ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ بھی انھیں سیکھنے کا موقع دیتے رہیں آخر میں مہمان خصوصی شعبہ اسلامک سٹڈیز یونیورسٹی آف ہری پورو چیئرمین سپیکم ڈاکٹر عبدالمھیمن نے ایچ او ڈی اور آرگنائزر کو کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور ان میں شیلڈ جبکہ طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔