وزیراعلیٰ کے مشیراطلاعات وہائیرایجوکیشن مشتاق احمد غنی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔ آبائی قبرستان میں سپردخاک

اتوار 19 مارچ 2017 23:21

وزیراعلیٰ کے مشیراطلاعات وہائیرایجوکیشن مشتاق احمد غنی کی ہمشیرہ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیراطلاعات وہائیرایجوکیشن مشتاق احمد غنی کی ہمشیرہ ایبٹ آباد میں انتقال کرگئیں ہیںجن کی نماز جنازہ اتوار کے روز پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میںتحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین باباحیدرزمان، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرخوراک قلندرخان لودھی، رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس، ڈی آئی جی ہزارہ سعید وزیر، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹرافتخار احمد، تحریک انصاف کے رہنما علی خان جدون،سیف اللہ خان جدون ،صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔