شامی فضائیہ کے دفاعی نظام کو تباہ کیا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع

اتوار 19 مارچ 2017 22:41

یوروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ شامی فضائیہ کے دفاعی نظام کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام میں حملے کرنے والے اسرائیلی طیاروں پر شامی فوج نے میزائل فائر کیے۔ اسرائیلی پبلک ریڈیو سے گفتگو میں لیبرمان نے کہا کہ اگر آئندہ شامی فوج نے اسرائیلی طیاروں کے خلاف اپنے دفاعی نظام کو استعمال کیا تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے شامی ایئر ڈیفنس تباہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :