فرانسیسی ایئر پورٹ پر ہلاک ہونے والا شخص مرنے اور مارنے کے لیے تیار تھا

اتوار 19 مارچ 2017 22:41

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) فرانسیسی حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز اورلی ایئر پورٹ پر ہلاک کر دیے جانے والا مشتبہ حملہ آور مرنے کے لیے تیار تھا اور وہ دوسروں کو بھی ہلاک کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

پیرس میں پیدا ہونے والے انتالیس سالہ اس حغملہ آور کو پیرس کے اِس ہوائی اڈے پر تعینات فوجیوں نے اس وقت ہلاک کر دیا تھا جب اس نے ایک خاتون فوجی سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی تھی۔ استغاثہ کے بقول وہ سکیورٹی اداروں کی واچ لسٹ میں تھا۔ پیرس کے استغاثہ نے مذکورہ حملہ آور کو انتہائی پرتشدد فرد قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :