وزیراعلی کا پھلوں کو رنگ کرکے فروخت کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس

ہوس زر میں مبتلا ایسے عناصر کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی قطعا اجازت نہیں دی جاسکتی انتظامیہ اورپولیس رنگ کرکے پھل فروخت کرنے والو ںکے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائیں‘ وزیراعلی کی ہدایت

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

وزیراعلی کا پھلوں کو رنگ کرکے فروخت کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پھلوں کو رنگ کرکے فروخت کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رنگ کرکے پھل فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیاہے - وزیراعلی نے کہاکہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اورہوس زر میں مبتلا ایسے عناصر کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی قطعا اجازت نہیں دی جاسکتی-وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ انتظامیہ اورپولیس رنگ کرکے پھل فروخت کرنے والو ںکے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائیں -