لاہور پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف اعلی سطح پر کریک ڈاؤن

درجنوں گرفتار،مقدمات درج،سینکڑوںدددد پتنگیں،پنی ڈور،گچھی ڈور اور چرخیاں برآمد

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ لاہور پولیس نے شہر میںپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بلا امتیاز ایکشن کیا ہے جس میں درجنوں پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے اور سینکڑوں پتنگیں،پنی ڈور،چرخیاں اور گچھی ڈور برآمد کرلیں۔ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے جس سے بے شمار قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

والدین اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیاگیا تھا جس پر پورے شہر میں 50مقدمات درج کرکے 65ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی500پتنگیں،60چرخیاں،70پنی ڈوراور60گچھی ڈوربرآمدکرلیں۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے مزید کہاکہ شہر میں کسی کو بھی اس جان لیوا کھیل کے اجازت نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :