ہائوس جاب انڈکشن کیلئے 2017 ء کی شرط رکھنے کے خلاف ڈاکٹرز میں غم و غصے کی لہر

نوٹیفیکیشن واپس لے کر تمام امیدواروں کو مقابلے کے امتحان میں اجازت دی جائے، ڈاکٹر تنظیموں کا مطالبہ

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) ہائوس جاب انڈکشن کیلئے 2017 ء کی شرط رکھنے کے خلاف ڈاکٹرز میں غم و غصے کی لہر ۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کے ایڈمنسٹریشن نے نئے سیشن کیلئے ہائوس جاب میں داخلے کیلئے اشتہار دیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جن امیدواران کے 2017 میں نتائج آئے ہیں صرف ان کو مقابلے کے امتحان / انٹرویو میں شامل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

حال یہ ہے کہ ملک کے اکثر میڈیکل یوینورسٹیوں نے نتائج 2016 کے آخری مہینوں میں ڈیکلیئر کئے ہیں ۔ یاد رہے سینکڑوں ڈاکٹر بغیر کسی اعزازیے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے مختلف وارڈز میں ہائوس جاب کر رہے ہیں جن کو پیڈ ہائوس جاب کیلئے نا اہل قرار دینا انتہائی زیادتی ہے ۔ پمز انتظامیہ کے اس فیصلے کیخلاف ڈاکٹر کمیونٹی میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مختلف ڈاکٹر تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نوٹیفیکیشن واپس لے کر تمام امیدواروں کو مقابلے کے امتحان میں اجازت دی جائے ۔ ڈاکٹرز انڈکشن سفارش کی بجائے میرٹ کی بنیاد پر ہو بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :