امریکا نے سرد جنگ کے دوران 210 سے زائد ایٹمی تجربات کیے

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) روس سے سرد جنگ کے دوران امریکا دنیا کے علم میں لائے بغیر درجنوں ایٹمی تجربات کرتا رہا ،ْواشنگٹن نے 35 سال بعد خفیہ جوہری دھماکوں کی وڈیو جاری کردیں۔

(جاری ہے)

جن خفیہ جوہری دھماکوں کی وڈیو ڈی کلاسیفائیڈ کی گئی ہیں ان میں 1945 سے 1965 تک کے دوران کیے گئے سینکڑوں تجربات شامل ہیں ،ْ یہ ایٹمی تجربات ریاست نیواڈا کے ریگستانی علاقوں اور بحرالکاہل کے جزائر میں کیے گئے تھے۔یہ تجربات روس سے کشیدگی کے دنوں میں امریکا کی ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کی کوششوں کا بھی اظہار ہیں ،ْ65 سال پہلے بھی ہر دھماکے کی ویڈیو کئی کیمروں نے دو ہزار چار سو فریم فی سیکنڈ کے لحاظ سے ریکارڈ کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :