افغانستان میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے 3 امریکی فوجی شدید زخمی

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان اہلکار نے فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ ہلمند کے ٹریننگ کیمپ میں افغان اہلکار نے امریکی فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 فوجی شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد وہاں موجود دیگر فوجیوں نے فائرنگ کر کے افغان اہلکار کو ہلاک کردیا ،ْافغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ضلع واشر میں اینٹونک کیمپ میں افغان اہلکار نے اچانک فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا اہلکار مارا گیا تاہم زخمی فوجیوں کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :